۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
امریکہ

حوزہ/ کراچی میں امریکی سفارت کار قونصل جنرل نکول تھیریٹ نے کراچی میں فلسطین و کشمیر مخالف سرگرمیوں کے لئے احسان صدیقی نامی ایجنٹ کو خصوصی ٹاسک دیا ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی میں امریکی سفارت کار قونصل جنرل نکول تھیریٹ نے کراچی میں فلسطین و کشمیر مخالف سرگرمیوں کے لئے احسان صدیقی نامی ایجنٹ کو خصوصی ٹاسک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ایک معروف صحافی نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ذرائع کو بتایا ہے کہ گذشتہ دنوں کراچی کے رہائشی احسان صدیقی نامی شخص نے کچھ اور افراد کے ساتھ امریکی قونصلیٹ جنرل میں قونصل جنرل نکول تھیریٹ کے ساتھ خصوصی ملاقات کی ہے۔

صحافی کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں پاکستان میں مسئلہ فلسطین کو دبانے اور کراچی میں اسرائیل کے حق میں پروگرام مرتب کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔

امریکی خاتون سفارت کار نے ملاقات میں زور دے کر کہا ہے کہ پاکستان میں اسرائیل کے لئے لابنگ کی جائے۔ امریکی خاتون سفارتکار نے اس کام کے لئے ایک خطیر رقم کو خرچ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ احسان صدیقی نامی کراچی کا شہری ماضی میں امریکی شہریت رکھنے والی پاکستانی نژاد خاتون انیلہ علی کے ساتھ اسرائیل کا دورہ کر چکا ہے اور اسرائیل کے اعلی حکام سمیت خفیہ ایجنسی موساد کے افسران سے بھی ملاقاتوں میں موجود رہا ہے۔

اطلاع دینے والے ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ماضی میں امریکی سفارتکار پاکستان کے خلاف مختلف جاسوسی کی کاروائیوں میں ملوث رہے ہیں اور ماضی میں سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک بھی امریکی سفارتکاروں کی ایسی خفیہ مشقوں کے بارے میں ریکارڈ پر لا چکے ہیں۔

یہ بات انتہائی اہم ہے کہ پاکستان جو اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اس کے شہریوں کو اسرائیل لے جانا اور پھر پاکستانی شہریوں کو امریکی سفارتخانوں میں اسرائیل کی حمایت کا ٹاسک دینا سفارتی آداب اور قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

اسرائیل سنہ ۱۹۴۸ سے فلسطین کی سرزمین مقدس پر غاصب ہے اور ہزاروں فلسطینیوں کا قاتل ہونے کے ساتھ ساتھ خطے میں دہشتگردی کو پروان چڑھانے کا منبع ہے ۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے فلسطین کے تقسیم کے منصوبوں کے بارے میں قیام پاکستان سے قبل ہی فلسطین میں یہودی ریاست کے قیام کو مسترد کیا تھا اور قیام پاکستان کے بعد اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا تھا جس پر پاکستان آج بھی قائم ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .